بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اہم خطاب: میثاق جمہوریت، 27ویں آئینی ترمیم اور قومی سلامتی پر زور

news-banner

پاکستان - 12 نومبر 2025

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت کے تحت آئینی عدالت ہمارا وعدہ تھا اور اس کے نامکمل نکات کی تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ملکی سلامتی کے مسائل پر سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر سب کو متحد ہونا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف ہر فورم پر لڑنا ہوگا۔

 

انہوں نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیمات کو تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ آئینی عدالت قائم کر کے آئین میں اہم اصلاحات لائی گئی ہیں، جس کے بعد ججز کے سوموٹو اختیارات ختم ہو گئے ہیں۔ 

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق عدالتی فیصلوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، اور آج یہ اصلاحات انہی غلطیوں کی اصلاح ہیں۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا، صوبوں کے حقوق کے تحفظ اور ملک میں اقتصادی استحکام کی اہمیت بیان کی۔ 

 

انہوں نے کہا کہ وفاق کو چاہیے کہ وہ کسی ایسا اقدام نہ کرے جس سے دشمنوں کو طاقت ملے اور صوبوں کے آئینی حقوق کا تحفظ برقرار رکھا جائے۔