نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد — ارکان اسمبلی کا پرجوش استقبال، بلاول بھٹو بھی ملنے پہنچ گئے

news-banner

پاکستان - 12 نومبر 2025

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایوان پہنچے تو وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے دیگر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 

 نواز شریف، وزیرِ اعظم کے ہمراہ ان کے چیمبر گئے جہاں لیگی ارکان نے ڈیسک بجا کر اپنے قائد کا خیرمقدم کیا۔


ایوان میں موجود ارکانِ اسمبلی نے نواز شریف سے مصافحہ کیا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے گرمجوشی سے ملے۔ ایوان میں ن لیگی ارکان اپنے قائد کے گرد جمع رہے اور ماحول پرجوش رہا۔