پاکستان - 12 نومبر 2025
27ویں آئینی ترمیم شق وار منظور، حکومت کی پوزیشن مستحکم، صدر نواز شریف اور بلاول بھٹو اسمبلی میں موجود
پاکستان - 12 نومبر 2025
قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کی تحریک پیش کی، جس کے بعد شق وار ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔
ترمیم کی حمایت میں 231 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں صرف 4 ووٹ ہوئے۔
اس دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا اور بعض نے واک آؤٹ بھی کیا۔ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں موجود رہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس ترمیم کی منظوری کے لیے مطلوبہ اکثریت موجود تھی، جس سے آئینی ترمیم کی منظوری یقینی ہوئی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا اور آئینی عدالت میں سینئر جج ہی چیف جسٹس کہلائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ 27ویں ترمیم کے خدوخال پہلے سے سامنے رکھ دیے گئے تھے۔
دیکھیں

