دنیا - 14 نومبر 2025
بنگلادیش کے عبوری سربراہ کا عام انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان
دنیا - 14 نومبر 2025
بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ہی جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔ قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم اور انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنے سے اصلاحاتی عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، بلکہ انتخابی عمل مزید مؤثر اور کم خرچ ثابت ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ جمہوری اصلاحات میں وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد مقرر کرنے اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجاویز شامل ہیں۔
یہ اصلاحاتی منصوبہ، جو "جولائی چارٹر" کے نام سے مشہور ہے، جولائی 2024 میں عوامی بغاوت کے واقعات کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں شیڈول ہیں۔
دیکھیں

