تازہ ترین - 14 نومبر 2025
آسٹریلیا کو ایشز سے قبل جھٹکا,,شین ایبٹ پہلے ٹیسٹ سے باہر، جوش ہیزل ووڈ فٹ قرار
کھیل - 14 نومبر 2025
ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، فاسٹ باؤلر شین ایبٹ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایبٹ کی انجری کی تصدیق ہو چکی ہے اور وہ پرتھ ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ وہ آئندہ چند ہفتوں تک ری ہیب جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب جوش ہیزل ووڈ نے ہیمسٹرنگ میں کھچاؤ محسوس ہونے کے بعد سکین کرایا تھا تاہم رپورٹ میں چوٹ معمولی پائی گئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ہیزل ووڈ اپنی تیاری معمول کے مطابق جاری رکھیں گے اور پرتھ میں ایشز ٹیسٹ کے لیے مخصوص ببلنگ پروٹوکول کے تحت اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
دیکھیں

