تازہ ترین - 14 نومبر 2025
فریال گوہر کا انکشاف—شادی کے بعد زندگی اور طرزِ لباس میں بڑی تبدیلیاں آئیں
انٹرٹینمنٹ - 14 نومبر 2025
معروف اداکارہ اور سماجی کارکن فریال گوہر نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور ماضی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ مغربی لباس، خاص طور پر منی سکرٹ پہنا کرتی تھیں، تاہم شادی کے بعد ان کی زندگی اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آئیں اور انہوں نے برقع بھی پہننا شروع کیا۔
فریال گوہر نے اپنے خاندانی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق بھارتی صوبہ گجرات سے تھا، مگر ان کا خاندان 1910 سے پہلے جنوبی افریقہ منتقل ہوگیا تھا۔ بعدازاں ان کی والدہ برطانیہ چلی گئیں، جہاں ان کی ملاقات فریال کے والد سے ہوئی، جو اس وقت پاکستانی فوج کے نمائندے کی حیثیت سے سفارت خانے میں تعینات تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ مغربی ماحول میں پلی بڑھی تھیں، اسی وجہ سے وہ خود بھی نوجوانی میں مغربی لباس پہنتی تھیں۔ والد کی وفات کم عمری میں ہو گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے 17 سال کی عمر میں پی ٹی وی میں ایک مختصر کردار سے شوبز کی شروعات کی، جس میں صرف ان کا ہاتھ دکھایا گیا۔ بعد میں وہ ہاتھوں کی ماڈلنگ سے ڈراموں تک پہنچیں۔
فریال گوہر کا کہنا تھا کہ ڈراموں کے دوران ہی ان کی ملاقات اداکار جمال شاہ سے ہوئی، جن کی شخصیت اور ڈمپل نے انہیں بے حد متاثر کیا اور دونوں نے شادی کرلی۔ شادی کے بعد انہیں سسرال کی جانب سے ان کے اداکاری کے پیشے کے باعث مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
طلاق کے بارے میں انہوں نے کہا کہ علیحدگی کی وجہ صرف جمال شاہ کا سست ہونا نہیں تھا بلکہ متعدد عوامل تھے جن پر وہ بات کرنا مناسب نہیں سمجھتیں۔
دیکھیں

