دنیا - 14 نومبر 2025
شمعون عباسی نے بیٹی کے ’غیر حاضر باپ‘ بیان پر اپنا ردِ عمل دیا
انٹرٹینمنٹ - 14 نومبر 2025
معروف پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے اپنی بیٹی انزیلا عباسی کی جانب سے خود کو ’غیر حاضر باپ‘ قرار دیئے جانے پر ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔
انزیلا عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ ان کے والد ان کی زندگی کے بیشتر حصے سے غیر حاضر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا، جس سے انہیں کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
شمعون عباسی نے بیٹی کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد فیس بک پر اپنی بیٹی کے ساتھ مختلف مواقع پر لی گئی تصاویر شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے خود کو ’دی ایبسنٹ فادر‘ یعنی غیر حاضر باپ کے طور پر پیش کیا۔
واضح رہے کہ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی نے ایک دوسرے پر کبھی تنقید نہیں کی، تاہم انزیلا کی شادی میں شمعون عباسی کی غیر موجودگی کی وجہ سے دونوں کے درمیان چپقلش کی قیاس آرائیاں سامنے آئیں تھیں۔
دیکھیں

