سنیٹا آہوجا گووندا کی عوامی معافی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہیں

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 14 نومبر 2025

بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیٹا آہوجا نے خاندانی پنڈت کے حوالے سے دیے گئے اپنے بیان کے بعد گووندا کی جانب سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

 

کچھ روز قبل سنیٹا نے ایک پوڈکاسٹ میں جعلی پنڈتوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے گھر میں بھی ایسے ہی ایک شخص موجود ہے، جو گووندا کا پنڈت ہے اور پوجا کے 2 لاکھ روپے لیتا ہے۔

 

 اس پر گووندا نے اپنے پنڈت کی مہارت اور خاندان کے ساتھ ان کے طویل تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر عوام سے معافی مانگی تھی۔

 

تاہم اب اپنے نئے ویڈیو پیغام میں سنیٹا نے کہا کہ گووندا کی معافی انہیں بالکل پسند نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ گووندا کسی کے سامنے ان کے لیے ہاتھ جوڑیں۔ 

 

سنیٹا نے مزید کہا کہ ان کا مقصد کسی مخصوص شخص کو نشانہ بنانا نہیں تھا، بلکہ وہ صرف ایک واقعے کے ردِعمل میں بات کر رہی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گووندا کے تینوں پنڈتوں کے لیے یہ وضاحت دینے کی ضرورت نہیں تھی۔