کاجول کے شادی پر خیالات پر اجے دیوگن کا ردعمل، محبت کے بدلتے معنی پر تبصرہ

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 14 نومبر 2025

بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کے شادی اور محبت کے بدلتے نظریات پر دیے گئے بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

 

کاجول نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں کھل کر کہا کہ شادی کے رشتے میں تجدید یا ایکسپائری کا آپشن ہونا منطقی بات ہے، کیونکہ اس سے یہ یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ لوگ صحیح وقت پر صحیح فیصلے کریں اور کسی کو زیادہ دیر تک تکلیف برداشت نہ کرنی پڑے۔ 

 

ان کے اس موقف پر ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اختلاف ظاہر کیا۔

 

بعد ازاں اجے دیوگن نے ایک الگ انٹرویو میں کہا کہ محبت کے معنی وقت کے ساتھ بدل گئے ہیں، اب یہ ایک عام سی چیز بن گئی ہے۔

 

 

 لفظ "محبت" یا "I love you" اتنی بار اور بے مقصد استعمال ہوتا ہے کہ اس کی گہرائی ختم ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں یہ الفاظ بہت سنجیدگی سے لئے جاتے تھے۔

 

اداکار آر مادھوون نے بھی اجے دیوگن سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پرانی نسل محبت کو خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ سمجھتی تھی، جبکہ آج ہر میسیج کا اختتام صرف ہارٹ ایموجی یا "لو" کے ساتھ ہوتا ہے۔

 

کاجول اور اجے دیوگن کی پہلی ملاقات 1995 میں فلم "ہلچل" کے سیٹ پر ہوئی، اور چار سال بعد دونوں نے شادی کر لی۔