روزانہ ایک کپ کافی دل کی بے ترتیب دھڑکن اور ہائی بلڈ پریشر میں مفید ثابت

news-banner

تازہ ترین - 14 نومبر 2025

ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یومیہ ایک کپ کیفین والی کافی پینے سے دل کی بے ترتیب دھڑکن (ایٹریل فبریلیشن) میں بہتری آ سکتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر بھی کم ہو سکتا ہے۔

 

امریکی ماہرین کے مطابق ایٹریل فبریلیشن کے مریضوں کو عموماً کیفین سے پرہیز کی ہدایت دی جاتی ہے، مگر نئی تحقیق پرانی سوچ کو چیلنج کر رہی ہے۔

 

 تحقیق میں شامل 200 مریضوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا: ایک گروپ کو روزانہ کم از کم ایک کپ کیفین والی کافی پینے کی ہدایت دی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو کیفین سے مکمل پرہیز کرنے کو کہا گیا۔

 

چھ ماہ کے مشاہدے کے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی پینے والے افراد میں دل کی بے ترتیب دھڑکن کا مسئلہ 39 فیصد بہتر ہوا۔

 

 ماہرین کے مطابق کافی پینے سے نہ صرف دل کی بے ترتیبی میں بہتری آتی ہے بلکہ ہائی بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے اور توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، جس کا مثبت اثر دل کی صحت پر پڑتا ہے۔

 

یہ تحقیق دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی اور یہ پہلا طویل مدتی رینڈمائزڈ کلینیکل ٹرائل ہے جس میں کیفین والی کافی کے اثرات کو سائنسی طور پر جانچا گیا۔