الٹراپروسیسڈ غذائیں خواتین میں باول کینسر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہیں

news-banner

تازہ ترین - 14 نومبر 2025

ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ خواتین جو زیادہ مقدار میں الٹرا-پروسیسڈ غذائیں کھاتی ہیں، ان میں باول کینسر کی علامات ظاہر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

 

جاما اونکولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق، ایسی خواتین میں غیر کینسر زدہ باول کے بڑھنے (ایڈینوما) کے امکانات نمایاں طور پر زیادہ تھے، جو طویل مدت میں کینسر میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ 

 

تحقیق میں اوسطاً 45 سال کی عمر کی 29,105 خواتین کو شامل کیا گیا اور ہر چار سال بعد ان کے فوڈ سروے کیے گئے۔

 

نتائج سے ظاہر ہوا کہ باقاعدگی سے الٹرا-پروسیسڈ غذائیں کھانے والی خواتین میں غذا نہ کھانے والی خواتین کے مقابلے میں ایڈینوما بننے کے امکانات 45 فیصد زیادہ تھے۔ 

 

ماہرین کے مطابق یہ تحقیق واضح کرتی ہے کہ غذا کس طرح باول میں ابتدائی تبدیلیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔