وٹامن ڈی دل کی بیماری میں مبتلا افراد میں دل کے دورے کے خطرات کم کر سکتی ہے

news-banner

تازہ ترین - 14 نومبر 2025

ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار دل کے مرض میں مبتلا افراد میں دل کے دورے کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔

 

وٹامن ڈی ایک ایسا ہارمون ہے جو زیادہ تر سورج کی روشنی کے ذریعے جلد میں پیدا ہوتا ہے اور یہ سوزش کم کرنے اور قلبی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار سمجھا جاتا ہے۔

 

 عالمی سطح پر وٹامن ڈی کی کمی اور دل کی بیماریوں میں اضافے نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ سادہ اور کم خرچ وٹامن ڈی کے ذرائع بروقت استعمال کرنے سے دل کے امراض کی شدت اور اموات کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

 

تحقیق میں بتایا گیا کہ جہاں وٹامن ڈی کی کمی قلبی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے، وہیں سپلیمنٹیشن کے نتائج ہر مریض میں ایک جیسے نہیں ملے۔ 

 

تازہ ترین مطالعے کے مطابق، خون میں موجود وٹامن ڈی کی مقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدف کے مطابق سپلیمنٹ لینا دل کے دورے کے خطرات میں واضح کمی لا سکتا ہے۔