کاروبار - 14 نومبر 2025
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار، ٹی ٹی پی نیٹ ورک بے نقاب
پاکستان - 14 نومبر 2025
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کے دوران اسلام آباد کے جی۔11 جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں ملوث دہشت گرد سیل کے ارکان کو حراست میں لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ساجد اللہ عرف "شینا"، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر تھا، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/فتنہ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داد اللہ نے اسے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے ہدایت دی کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرایا جائے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے۔
داد اللہ نے ساجد اللہ کو خودکش بمبار عثمان عرف "قاری" کی تصاویر بھیجیں تاکہ وہ اسے پاکستان میں وصول کرے۔ عثمان عرف "قاری" شنواری قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور افغانستان کے علاقے اچین، ننگرہار کا رہائشی تھا۔
پاکستان پہنچنے کے بعد ساجد اللہ نے اسے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹھہرایا۔
ساجد اللہ نے اکھن بابا قبرستان پشاور سے خودکش جیکٹ حاصل کی اور دھماکے کے دن عثمان کو پہنا دی۔
تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی/فتنہ الخوارج کی قیادت نے پورے نیٹ ورک کی رہنمائی کی۔
تمام ملزمان اور آپریشنل کمانڈر اپنے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار ہو چکے ہیں، جس سے حملے میں ملوث پورا سیل بے نقاب ہو گیا ہے۔
دیکھیں

