کاروبار - 14 نومبر 2025
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کر دیا، تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی
پاکستان - 14 نومبر 2025
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آپسی مشاورت سے فیصلے کرتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی اور پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دل کے قریب ہے اور ہم کشمیری عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیے تعداد پوری ہے اور کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں۔
پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی پی پی کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور فیصل راٹھور وزیراعظم کے لیے موزوں امیدوار ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ فیصل راٹھور ایک پڑھے لکھے نوجوان اور تجربہ کار رہنما ہیں، اور پیپلزپارٹی کشمیری مسائل کو چٹان کی طرح مضبوطی اور باہمی مشاورت کے ساتھ حل کرے گی۔ ووٹنگ کا عمل پیر کے روز مکمل کیا جائے گا۔
دیکھیں

