کاروبار - 14 نومبر 2025
آزاد کشمیر: وزیراعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع، فیصل راٹھور نامزد
پاکستان - 14 نومبر 2025
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔
تحریک عدم اعتماد پر 17 سے زائد ارکان کے دستخط شامل ہیں۔ اس تحریک کو جمع کرانے والوں میں جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، ملک ظفر اور علی شان سونی شامل ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نامزد کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ آپسی مشاورت سے فیصلے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دل کے قریب ہے اور پارٹی پوری کوشش کرے گی کہ کشمیری عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے مکمل تعداد موجود ہے، اس لیے کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں۔
دیکھیں

