کاروبار - 14 نومبر 2025
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
پاکستان - 14 نومبر 2025
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔
پہلے مرحلے میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے بطور جج حلف برداری کی۔
حلف وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے لیا، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی تقریب میں شریک تھے۔
اس سے قبل وزارت قانون کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق آئینی عدالت میں مجموعی طور پر 6 ججز شامل ہوں گے جن میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، بلوچستان سے جسٹس روزی خان اور پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کے باعث سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا۔
دیکھیں

