سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار پر پہنچ گیا

news-banner

کاروبار - 14 نومبر 2025

سونے کی قیمت میں حالیہ تیزی کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3,300 روپے کی کمی کے ساتھ 439,762 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2,829 روپے کم ہو کر 377,025 روپے ہو گئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جو 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,174 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا 8,300 روپے کے اضافے کے بعد 443,062 روپے پر بند ہوا تھا۔