“ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025: ویبھو سوریا ونشی نے صرف 32 گیندوں پر سینچری داغ دی، پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی”

news-banner

کھیل - 14 نومبر 2025

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 جاری ہے، جہاں بھارتی ٹیم کے ویبھو سوریا ونشی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں اپنی شاندار بیٹنگ سے دھوم مچا دی۔


دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں سوریا ونشی نے محض 17 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور 32 گیندوں پر سینچری داغ دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

اسی دوران پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ 

 

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 180 رنز بنا سکی۔