دنیا - 09 دسمبر 2025
بیرون ملک بیٹھ کر پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی یقینی ہے، سب کو جواب دینا ہوگا: محسن نقوی"
پاکستان - 02 دسمبر 2025
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے جلد ہی پاکستان واپس لائے جا رہے ہیں اور انہیں اپنے اعمال کا مکمل جواب دینا ہوگا۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلا کر بیرون ملک کسی قسم کا تحفظ حاصل کر لے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کو پناہ دی جا رہی ہے، جبکہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی صوبہ اپنی الگ پالیسی نہیں چلا سکتا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ہر علاقے کے ایس ایچ او کو اپنے دائرہ کار میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کو فوری طور پر نکالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق حالیہ حملوں میں افغان عناصر کا کردار سامنے آیا ہے، اور حکومت کی اولین ترجیح غیر قانونی مقیم افغانوں کی واپسی ہے۔
افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا برادر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انہیں تاریخ کا حوالہ دینے کی ضرورت نہیں، سب حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں۔
افغانستان کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے اور پاکستان کے جائز مطالبات کا جواب دے۔
دیکھیں

