انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
قومی اسمبلی میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر متفقہ قرارداد منظور
پاکستان - 03 فروری 2026
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی، جس میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔
قرارداد قواعد معطل کر کے پیش کی گئی، جس کے متن میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر ایک عالمی تنازع ہے اور اسے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
ایوان نے برطانوی پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر سے متعلق حالیہ بحث کو خوش آئند قرار دیا۔
قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مظالم اور بربریت کی شدید مذمت کی گئی، جبکہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو بھی مسترد کیا گیا۔
ایوان نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر 5 اگست 2019ء کے اقدامات واپس لے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے۔
قرارداد میں مئی 2025ء کے معرکۂ حق کے بعد مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت بیانات کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔
دیکھیں

