قازقستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

news-banner

پاکستان - 03 فروری 2026

اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

 

راولپنڈی کی نور خان ایئر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

 

قازقستان کے صدر کے ہمراہ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔

 

اپنے دو روزہ دورے کے دوران صدر توکایووف اہم ملاقاتیں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے کریں گے۔ 

 

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتیں اور معاہدے بھی دستخط کے لیے پیش کیے جائیں گے۔