تازہ ترین - 20 فروری 2026
14 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس؛ آئی ایم ایف نے معیشت میں بہتری تسلیم کرلی
کاروبار - 20 فروری 2026
واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مالی حالت میں استحکام کی جانب واضح پیش رفت ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کا ایک وفد 25 فروری سے پاکستان کا باضابطہ دورہ کرے گا، جس میں اہم معاشی امور زیر بحث آئیں گے۔
اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت جاری پروگرام کے تیسرے جائزے اور Resilience & Sustainability Facility کے دوسرے جائزے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
جولی کوزیک نے مزید کہا کہ EFF پروگرام کے تحت اختیار کی گئی پالیسیوں نے پاکستان کی معیشت کو استحکام فراہم کیا اور مالی نظم و ضبط کو بہتر بنایا۔
مالی سال 2025 میں پاکستان کی مالی کارکردگی مستحکم رہی اور ملک نے مجموعی قومی پیداوار کے 1.3 فیصد کے برابر بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا، جو طے شدہ اہداف کے مطابق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح پر قابو پانے میں بھی پیش رفت ہوئی اور مالی سال 2025 میں پاکستان نے 14 سال بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا، جسے معاشی توازن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

