حماس: مزاحمت ہمارا دستوری حق، نہتے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

news-banner

دنیا - 20 فروری 2026

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت کرنا ان کا دستوری حق ہے اور نہتے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

حماس نے بورڈ آف پیس سے غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک کسی قسم کا سیاسی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 

حماس نے مزید کہا کہ وہ شہری نظم و نسق کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادہ ہیں، لیکن تعمیر نو کے نام پر فلسطینی حقوق پر سودے بازی قبول نہیں، اور اسرائیل بورڈ آف پیس کو اپنے مقاصد کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔