تازہ ترین - 20 فروری 2026
رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی میں نمایاں اضافہ، ہفتہ وار شرح 1.16 فیصد تک پہنچ گئی
کاروبار - 20 فروری 2026
اسلام آباد: رمضان المبارک کے آغاز پر ہی ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 1.16 فیصد بڑھی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 5.19 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اس دوران کیلے فی درجن 28 روپے تک مہنگے ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی فی کلو 19 روپے، لہسن 28 روپے اور پیاز 3 روپے فی کلو مہنگا ہوا، جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 26 پیسے، پٹرول 5 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 33 روپے اور آلو ایک روپے سستے ہوئے، جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 47 روپے کمی آئی۔
چینی فی کلو ڈیڑھ روپے سستی ہوئی، جبکہ دال مسور، خوردنی تیل، گھی، چاول اور گڑ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
دیکھیں

