پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

news-banner

پاکستان - 20 فروری 2026

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

 

متاثرہ علاقوں میں مالاکنڈ، لوئر دیر، ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ، سوات، بونیر، شانگلہ اور شمالی وزیرستان شامل ہیں۔

 

اس کے علاوہ صوابی، دیر بالا اور ان کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔ 

 

فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔