تازہ ترین - 20 فروری 2026
ماہرہ خان کا اظہار: ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں
انٹرٹینمنٹ - 20 فروری 2026
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پروگرام میں تابش ہاشمی نے دونوں اداکاروں کے ساتھ مختلف گیمز کھیلے اور سوالات کیے۔
ماہرہ خان سے سوال کیا گیا کہ وہ ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیں گی، جس پر انہوں نے کہا:
"میں ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں، نوری نتھ جیسے منفرد کردار میں۔
ہمایوں کو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔"
مزید برآں، تابش ہاشمی نے ایکشن کے حوالے سے فہد مصطفیٰ سے سوال کیا، جس پر اداکار نے کہا کہ انہیں بھی ایکشن کا شوق ہے لیکن پاکستان میں سہولیات کی کمی ہے اور فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی ہاتھ کی انگلی ٹوٹی تھی۔
دیکھیں

