تازہ ترین - 20 فروری 2026
ماہ نور نے پروڈیوسر عمر مختار کے مبینہ رویے کو بے نقاب کر دیا
انٹرٹینمنٹ - 20 فروری 2026
کراچی: پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے اداکارہ ہانیہ عامر کے قریبی دوست اور پروڈیوسر عمر مختار کے مبینہ غیر مناسب رویے کو بے نقاب کر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروڈیوسر عمر مختار نہ صرف ہانیہ عامر بلکہ شوبز انڈسٹری کی دیگر کئی شخصیات کے قریبی دوست ہیں۔
وہ ماہرہ خان سمیت کئی نامور اداکاروں کے ساتھ بھی نظر آ چکے ہیں اور اکثر ہانیہ عامر کے مختلف تقریبات میں بھی ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔
ماہ نور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمر مختار شادی شدہ ہونے کے باوجود خواتین سے ذاتی گپ شپ کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔
ماہ نور نے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا کہ 2023 میں جب وہ کینیڈا میں تھیں، ایک پروڈیوسر نے رات 3 بجے انہیں میسج کیا اور صرف بات چیت کرنا چاہا۔
ماہ نور نے انہیں فوراً روک دیا اور اسکرین شاٹس ان کی بیوی کے ساتھ شیئر کیے۔
اس ویڈیو کے بعد کئی خواتین نے کمنٹس میں تصدیق کی کہ ان کے ساتھ بھی یہی رویہ ہوا، اور مبینہ طور پر یہ پروڈیوسر عمر مختار ہی ہیں۔
ماہ نور نے بعد میں ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا کہ پہلی ویڈیو کے بعد انہیں کئی خواتین کے ایسے ہی تجربات کے پیغامات موصول ہوئے، جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔
دیکھیں

