تازہ ترین - 20 فروری 2026
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر رشوت کا معاملہ، دو ایف آئی اے اہلکار گرفتار
پاکستان - 20 فروری 2026
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کے الزام میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے دو اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور ڈائریکٹر زون اسلام آباد نے اس معاملے کی ذاتی طور پر تحقیقات کیں، جن کے دوران الزامات درست ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔
درج مقدمے میں دونوں ایف آئی اے اہلکاروں کے علاوہ چار مسافروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جبکہ کارروائی اینٹی کرپشن سیل ونگ کی جانب سے کی گئی۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ اہلکاروں نے ایک ہفتے کے اندر کم از کم 12 مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کی۔
ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ادارے میں بدعنوان عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
دیکھیں

