پاکستان - 20 فروری 2026
کراچی میں تیز اور خشک ہوائیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی تازہ صورتحال
تازہ ترین - 20 فروری 2026
کراچی: شہرِ قائد کراچی میں معمول سے زیادہ تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، جن کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہوائیں شمال مشرقی سمت سے آ رہی ہیں اور ان میں نمی نہایت کم ہے۔
شہر میں فضائی نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور ہوائیں تیز رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو خشک موسم اور گرد آلود فضا کا سامنا ہو سکتا ہے۔
دیکھیں

