Business

ایل پی جی کی قیمت میں معمولی کم

ایل پی جی کی قیمت میں معمولی کم
۱۸ دن پہلے

ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کی معمولی کمی کر دی گئی ہے۔ 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 31 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 3584 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اپریل میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں