Pakistan

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق
۵ گھنٹے پہلے

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں شرپسندوں نے فائرنگ کر کے امن کمیٹی کے 4 ارکان قتل کر دیئے۔

 

 پولیس کے مطابق کلاچی کے گاؤں اٹل شریف میں نامعلوم افراد نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ کی، چار ارکان جاں بحق ہو گئے۔ 

 

حکام کے مطابق علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک لاش بھی ساتھ لے گئے۔ 

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں