Breaking News

معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع شامل ہو سکتی ہے: ایگزیوس

معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع شامل ہو سکتی ہے:   ایگزیوس
۱ گھنٹے پہلے

معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع شامل ہو سکتی ہے: امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس 

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے اس بارے میں خبر دی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے سے متعلق نکات شامل ہیں۔ 

ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے ایگزیوس نے خبر دی ہے کہ معاہدے میں درج ذیل نکات شامل ہیں: 

اس عرصے کے دوران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا، کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد نہ کرنا اور ایران کی جانب سے سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے پر آمادگی 


امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنا اور ایرانی تیل پر بعض پابندیوں میں نرمی دینا 


ایران کی طرف سے جوہری ہتھیار نہ بنانے اور یورینیم افزودگی پروگرام پر مذاکرات کے لیے ابتدائی یقین دہانیاں

 
امریکہ کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر مذاکرات 


60 روزہ مدت کے دوران امریکی افواج کا خطے میں موجود رہنا، جبکہ حتمی معاہدے کے بعد ہی انخلا کیا جائے گا 


رپورٹ کے مطابق باہمی رضامندی سے اس معاہدے میں 60 دن سے زائد توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ تاہم بی بی سی ان اطلاعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔ 

ادھر نیویارک ٹائمز نے بھی دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس تجویز میں تہران کی جانب سے انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ترک کرنے کا عندیہ بھی شامل ہے۔ 

تاہم ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے امریکہ اور ایران کے درمیان مبینہ معاہدے کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ کے ساتھ ابتدائی معاہدے میں ایران کی جوہری پروگرام سے متعلق کوئی یقین دہانی شامل نہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں