Sports
ایران کی فٹبال ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہیں مل سکی
فٹبال ورلڈ کپ میں شریک ایران کی فٹبال ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہیں مل سکی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی ٹیم میچ والے دن میکسیکو سے امریکا جائے گی اور میچ کھیلنے کے فوراً بعد واپس میکسیکو پہنچ جائے گی۔
ورلڈ کپ کے لیے ایرانی ٹیم نے اپنا ٹریننگ بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم کر لیا ہے، جبکہ ایران کے میچ امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیئٹل میں ہوں گے۔
تیجوانا سے لاس اینجلس کی پرواز کا دورانیہ 45 منٹ سے ایک گھنٹہ جبکہ سیئٹل تک پرواز تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے کی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ ایران کی ٹیم کو تین روز قبل امریکا کے ویزے جاری کیے گئے تھے، تاہم ایران فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج اور کئی دیگر اہم ارکان اب تک ویزوں سے محروم ہیں۔