Breaking News

انسٹاگرام میں پروفائل گرڈ ری آرینج کرنے کا نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام میں پروفائل گرڈ ری آرینج کرنے کا نیا فیچر متعارف
۱ گھنٹے پہلے

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی وہ طویل عرصے سے درخواست کر رہے تھے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر سے صارفین اپنی پروفائل کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔

 

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تقریباً ایک سال قبل اس فیچر کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اسے باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے اور یہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

 

نئے فیچر کے تحت صارفین کو پروفائل سیٹنگز میں ایک “ری آرڈر” آپشن نظر آئے گا جس کی مدد سے وہ اپنی پوسٹس کو اپنی پسند کے مطابق کسی بھی جگہ منتقل کر سکیں گے، چاہے وہ پوسٹس کئی سال پرانی ہی کیوں نہ ہوں۔

 

اس سے قبل انسٹاگرام پروفائلز میں پوسٹس صرف تاریخ کے مطابق نظر آتی تھیں، جس میں نئی پوسٹس سب سے اوپر آتی تھیں۔ تاہم اب صارفین اپنی اہم پوسٹس کو پروفائل گرڈ میں اوپر یا کسی بھی نمایاں جگہ پر رکھ سکیں گے۔

 

کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پروفائل پر زیادہ کنٹرول دینا اور اسے زیادہ ذاتی انداز میں ترتیب دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں