Pakistan

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی کا تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی کا تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان
۴۳ منٹ پہلے

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی نے تنظیم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ صورتحال اور پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔

 

راولاکوٹ میں پیش آنے والے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے سید فیصل گیلانی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ ابتدا سے ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں، کیونکہ ان کا مقصد آٹے، بجلی اور دیگر بنیادی عوامی حقوق کا حصول تھا، جن میں سے کچھ مطالبات تسلیم بھی کیے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں راولاکوٹ میں جو صورتحال پیدا ہو چکی ہے وہ قابلِ تشویش ہے اور وہاں “خون کی ہولی” کھیلی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کی حالیہ کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے وہ اس تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں