Entertainment
امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اکیلے ہی اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں۔
حال ہی میں امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا، جس دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’کبھی نہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے ہی بہت خوش ہیں اور ان کی زندگی میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں سمیت تقریباً 100 ایسے لوگ موجود ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں۔
امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کسی ایک شخص کو برداشت نہیں کر سکتیں جو آکر سب کچھ بدل دے۔