کھیل - 13 نومبر 2025
مشہور بالی ووڈ اداکار گووندا ہسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر واپس پہنچ گئے
انٹرٹینمنٹ - 13 نومبر 2025
مشہور بالی ووڈ اداکار گووندا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اب وہ صحت یاب ہو کر خوشی خوشی گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
گووندا کو 12 نومبر کی صبح ممبئی کے نجی ہسپتال میں بیہوشی کی حالت میں داخل کرایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار کی طبیعت 11 نومبر کو خراب ہوئی جب وہ ہسپتال گئے تاکہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے ملاقات کر سکیں، تاہم 12 نومبر کو ان کی حالت مزید خراب ہو گئی اور گھر پر گر پڑے۔
ہسپتال میں گووندا کو ہنگامی طبی امداد دی گئی، دن بھر نگرانی میں رکھا گیا اور ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔ بعد ازاں انہیں ادویات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈسچارج کیا گیا، اور وہ ہسپتال سے نکلتے وقت نہایت خوش نظر آئے۔
گووندا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ کام، تھکن اور ورزش نہ کرنے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی، تاہم کوئی خطرہ نہیں تھا۔
انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ صحت کا خیال رکھیں، ورزش اور یوگا کریں، زیادہ کام نہ کریں اور دباؤ سے بچیں۔
دیکھیں

