کھیل - 13 نومبر 2025
راولپنڈی کی عدالت نے علیمہ خان کے نویں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بھی فریز
پاکستان - 13 نومبر 2025
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف نویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے مقدمے کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی پیش نہیں ہوئے، جبکہ دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی ان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ ضبط اور بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
مقدمے میں علیمہ خان اور دیگر ملزمان پر جھلاؤ گھیراؤ، کار سرکار میں مداخلت اور کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے کے الزامات شامل ہیں۔
دیکھیں

