پاکستان - 25 نومبر 2025
واٹس ایپ میں ’ایکٹیویٹی نوٹس‘ کا نیا فیچر: 24 گھنٹے تک آپ کی سرگرمی چیٹ لسٹ کے اوپر نظر آئے گی
تازہ ترین - 24 نومبر 2025
انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے اب وہ اپنی موجودہ مصروفیت یا حالت کو مختصر نوٹ کی شکل میں دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔
یہ نوٹس 24 گھنٹے تک چیٹ لسٹ کے اوپر نظر آئے گا اور اس کی پرائیویسی بھی صارف اپنی مرضی سے طے کرسکے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ”ایکٹیویٹی نوٹس“ نامی یہ فیچر صارف کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی حالت جیسے دفتر میں ہوں، مصروف ہوں، سفر میں ہوں یا موڈ اچھا ہے جیسے مختصر جملے پروفائل کے پاس ظاہر کرسکے۔
یہ چھوٹا سا ببل صارف کی تصویر کے قریب چیٹ لسٹ کے بالکل اوپر نظر آئے گا، بالکل اسی طرح جیسے انسٹاگرام پر نوٹس دکھائی دیتے ہیں۔
یہ نوٹ 24 گھنٹے بعد خودبخود غائب ہوجائے گا، تاہم صارف چاہے تو اس کی سیٹنگز تبدیل کرسکتا ہے۔
واٹس ایپ نے اس فیچر میں پرائیویسی کا خاص خیال رکھا ہے۔ صارف طے کرسکتا ہے کہ اس کا نوٹ سب دیکھ سکیں، منتخب لوگوں کو دکھائی دے یا مخصوص افراد سے چھپایا جائے۔
مزید یہ کہ اگر کوئی شخص اس نوٹ کو دیکھ کر بات شروع کرنا چاہے تو وہ نوٹ پر ٹیپ کرکے براہِ راست میسج بھیج سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان صارفین لمبے پیغامات کے بجائے مختصر اپ ڈیٹس پسند کرتے ہیں، اسی لیے واٹس ایپ نے یہ فیچر متعارف کرایا ہے تاکہ رابطے مزید آسان اور فطری ہو جائیں۔
یہ فیچر دنیا بھر میں مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے اور اینڈرائیڈ و آئی فون دونوں کے لیے دستیاب ہوگا۔
دیکھیں

