پاکستان - 25 نومبر 2025
غزہ جنگ نے اسرائیلی معاشرے کو جھنجھوڑ دیا: شہریوں اور فوجیوں میں ذہنی امراض میں تشویشناک اضافہ
دنیا - 25 نومبر 2025
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ پر جاری دو سالہ جنگ نے اسرائیلی معاشرے کو شدید نفسیاتی دباؤ میں مبتلا کردیا ہے اور عام شہریوں کے ساتھ فوجیوں میں بھی ذہنی بیماریوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
اسرائیلی اخبار یدوتھ اہرونوتھ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے طویل دورانیے نے لوگوں کے ذہنی مسائل اتنے بڑھا دیے ہیں کہ موجودہ وسائل سے ان کا علاج ممکن نہیں رہا۔
اسرائیلی ماہرِ نفسیات پروفیسر روتھ کے مطابق 2018ء میں ہر 10 میں سے 1 شخص ذہنی دباؤ کا شکار تھا، لیکن غزہ جنگ کے حالات نے اس تعداد میں خطرناک اضافہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ نے اسرائیلی فوج کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، اور خودکشیوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
اکتوبر 2023ء سے اکتوبر 2025ء کے دوران 36 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرکے اپنی جان لے لی، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
دیکھیں

