پاکستان - 25 نومبر 2025
اوگرا کی گیس قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید ‘ پرانے ریٹس برقرار
کاروبار - 25 نومبر 2025
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں تبدیلی کی اطلاعات غلط تاثر پیدا کر رہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اوگرا نے گیس ٹیرف میں کسی قسم کا اضافہ منظور نہیں کیا اور تمام پرانے ریٹس ہی برقرار ہیں۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ گزشتہ روز جاری بیان میں سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے 8 فیصد کمی کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد سوئی نادرن کے لیے تجویز کردہ قیمت 1804 روپے 8 پیسے جبکہ سوئی سدرن کے لیے 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
تاہم بعد میں گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ سوئی نادرن کی نئی قیمت 1852 روپے 80 پیسے اور سوئی سدرن کی قیمت 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے، جسے اوگرا نے غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
دیکھیں

