سوڈان خانہ جنگی: ریپڈ سپورٹ فورس کی یکطرفہ جنگ بندی، آرمی چیف نے معاہدہ مسترد کردیا

news-banner

دنیا - 25 نومبر 2025

سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران باغی گروہ ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

 

 فورس کے کمانڈر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس فیصلے میں دشمنی کے خاتمے کا اعلان بھی شامل ہے۔

 

دوسری جانب سوڈانی آرمی چیف جنرل عبدالفتح البرہان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہونے والے معاہدے کو مسترد کر دیا اور الزام عائد کیا کہ یو اے ای باغی فورس کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

 

یہ معاہدہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے تیار ہوا تھا، جبکہ اس میں امریکا، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل تھے۔

 

سوڈان میں 2023 سے سرکاری فوج اور باغی گروہ کے درمیان شدید تصادم جاری ہیں۔

 

 گزشتہ ماہ RSF نے الفاشر شہر پر قبضہ کرلیا تھا اور دو ہزار شہریوں کو قتل کیا۔

 

اقوامِ متحدہ کے مطابق نسلی بنیادوں پر ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔