پاکستان - 25 نومبر 2025
سونف کا پانی صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد کا باعث، ماہرین نے اہم اثرات بتا دیے
تازہ ترین - 25 نومبر 2025
ماہرینِ صحت کے مطابق سونف کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح اس کا پانی پینا جسم کیلئے بے شمار فوائد رکھتا ہے، جو ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانے سمیت مجموعی صحت میں نمایاں بہتری کا سبب بنتا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں صبح سویرے سونف کا پانی پینے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
سونف کے بیج جو عموماً مصالحے، پان اور منہ کی خوشبو کیلئے استعمال ہوتے ہیں، کم لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ طبی لحاظ سے بھی نہایت مفید ہیں۔
سونف کا پانی معدے کو بہتر طریقے سے اینزائمز اور ڈائجیسٹو جوسز بنانے میں مدد دیتا ہے، جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونف کا پانی وزن کم کرنے والوں کیلئے بھی مؤثر ہے، کیونکہ یہ بھوک میں کمی کرتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔
سونف میں موجود فائٹو ایسٹروجن ہارمونز کے توازن کو بہتر بناتے ہیں، جس سے خواتین کے ایامِ مخصوصہ اور مینوپاز کی علامات میں کمی آسکتی ہے۔
اس کے علاوہ سونف میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس فلیونوئیڈز، پولی فینولز اور کیرسیٹن خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں اور دل کے امراض اور کینسر کے خلاف اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سانس کی نالی میں بلغم یا جمی ہوئی رطوبت سے پریشان افراد کیلئے بھی سونف کا پانی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ نظامِ تنفس کو بہتر بناتا ہے۔
دیکھیں

