پاکستان - 25 نومبر 2025
بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ پر اندرونی تشویش اور ممکنہ بیرونی اثرات کے الزامات
دنیا - 25 نومبر 2025
بی بی سی کے اندر مختلف حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ موجودہ چیئرمین سمیر شاہ، جو مارچ 2024 سے عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، کے پس منظر، ادارتی فیصلوں اور مبینہ تعلقات کے حوالے سے متعدد سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ابھی تک ان الزامات کا کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا، تاہم اندرونی ذرائع کے مطابق معاملے کی مزید جانچ ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق سمیر شاہ کی قیادت میں بعض حساس سیاسی موضوعات جیسے فلسطین، مقبوضہ کشمیر، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق کوریج میں غیر معمولی جھکاؤ محسوس کیا گیا۔
بعض ملازمین کا دعویٰ ہے کہ فیصلے بھارت کے حق میں بیانیہ سے ملتے جلتے تھے، تاہم یہ تمام دعوے غیر مصدقہ ہیں۔
حال ہی میں پینوراما پروگرام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک ویڈیو کی متنازع ایڈیٹنگ بھی سامنے آئی، جسے بعض اندرونی ناقدین نے تناظر کے بغیر پیش کیا جانے قرار دیا۔
بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارتی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک خط پر دستخط کیے، جبکہ بعض نے استعفے بھی دیے۔
بی بی سی بورڈ اور سمیر شاہ کو جلد ہاؤس آف کامنز میں پیش ہونا ہے، جہاں ادارتی فیصلوں اور ممکنہ بیرونی دباؤ کے بارے میں سوالات کیے جائیں گے۔
موجودہ الزامات زیادہ تر غیر مصدقہ اور اندرونی تشویش پر مبنی ہیں، لیکن لگاتار بڑھتی قیاس آرائیاں سمیر شاہ کی قیادت کو شدید جانچ کے دائرے میں لے آئی ہیں۔
سمیر شاہ بھارتی نژاد برطانوی صحافی ہیں اور مارچ 2024 سے بی بی سی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
دیکھیں

