پاکستان - 25 نومبر 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب میں تعلیم، ثقافت اور ترقی کے تاریخی اقدامات کا اعلان
پاکستان - 25 نومبر 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے تاریخی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف شعبوں جیسے تعلیم، ماحولیات، جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز، سیاحت، کھیل اور محنت کشوں کی رہائش سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار محنت کشوں کے لیے 3 مرلے کے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے اور خصوصی قرضے دیے جائیں گے۔
پنجاب کے راستوں، ریلوے ٹریک اور نہروں کے کنارے شجرکاری کے اقدامات، جنگلات میں آگ لگنے سے پہلے الرٹ سسٹم اور غیر قانونی درخت کاٹنے کے خلاف سینسنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ماہانہ چیمپئن شپ ایونٹس، شریمپ فارمنگ کے پراجیکٹس، اور پنجاب میں سیاحت کے لیے ڈیجیٹل اپلیکیشن “میگنی فیشنٹ پنجاب” کے آغاز کی بھی ہدایت دی۔
مزید برآں، اسکول گراؤنڈز عوام کے لیے شام کو کھولنے، پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور کالجز میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کوٹہ، اور لاہور میں ایجوکیشن آن ویل کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز بھی شامل ہے۔
دیکھیں

