پاکستان - 03 مارچ 2026
گوگل کروم کا نیا اسپلٹ ویو فیچر,دو ٹیبز کو ایک ساتھ دیکھنے کا آسان طریقہ
تازہ ترین - 30 نومبر 2025
اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک نیا اور مفید فیچر شاید ابھی تک آپ نے استعمال نہ کیا ہو۔
گوگل نے کچھ عرصہ قبل اسپلٹ ویو (Split View) متعارف کرایا تھا، مگر بہت سے صارفین اس سے ناواقف ہیں۔
یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے بہترین ہے جو کام کے دوران متعدد ویب سائٹس اوپن رکھتے ہیں۔
اب کسی لنک کو نئے ٹیب میں کھولنے کے بجائے آپ اسے براہ راست اسپلٹ ویو میں اوپن کرسکتے ہیں، جس سے ٹیبز کی بھیڑ نہیں لگتی اور کام منظم رہتا ہے۔
استعمال کا طریقہ:
- کسی بھی لنک پر رائٹ کلک کریں۔
- "Open New Tab" کی جگہ نیچے موجود Split View کا انتخاب کریں۔
- لنک ایک نئی ٹیب کے ساتھ سائیڈ بائی سائیڈ کھل جائے گا۔
پہلے صارفین کو اس طرح کے فیچر کے لیے دو مختلف براؤزر ونڈوز کو اکٹھا کرنا پڑتا تھا، مگر کروم نے اب چند کلکس میں یہ کام بہت آسان بنا دیا ہے۔
آپ اسپلٹ ویو میں:
- دونوں ٹیبز کی پوزیشن تبدیل کرسکتے ہیں (دائیں/بائیں)
- کسی ایک ٹیب کو بڑا اور دوسرے کو چھوٹا کرسکتے ہیں
- یا کسی بھی سائیڈ کو بند کرکے اسپلٹ ویو ختم کرسکتے ہیں
اسپلٹ ویو کیسے بند کریں؟
- متعلقہ ٹیب پر رائٹ کلک کریں
- Split View میں جاکر دائیں یا بائیں ٹیب کو بند کر دیں
گوگل کے مطابق یہ فیچر اس وقت بھی بہت فائدہ مند ہے جب آپ ایک طرف ڈاکومنٹ اوپن رکھیں اور دوسری طرف ویڈیو کال ہو، اس طرح کام کرتے ہوئے نوٹس لینا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
دیکھیں

