دنیا - 03 مارچ 2026
فیصل واوڈا کا انتباہ: 9 مئی کے دہشت گرد اور سیاسی مداخلت کے خلاف سخت کارروائی ہوگی
پاکستان - 03 دسمبر 2025
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو خیبرپختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں، وہ اور دیگر سب اپنی نیت کا نتیجہ بھگتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہڑبڑاہٹ سے بچی کچی سیاست بھی گورنر راج کے ذریعے ختم کی جا سکتی ہے۔
فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات اور وکیل کو کیس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی اجازت ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں اب ممکن نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ فیملی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام کے لیے استعمال ہو رہی ہیں، اس لیے اب انہیں بھی بند کیا جائے گا۔ وکلاء کو کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام نہیں دینا چاہیے، بصورت دیگر ان پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کچھ عناصر بلا جواز ملک کو عدم استحکام میں ڈالنے اور فوج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں، جسے سختی سے روکا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اصول کے مطابق محبت کا جواب محبت، عزت کا جواب عزت اور بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے دیا جائے گا۔
دیکھیں

