ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

news-banner

کھیل - 08 دسمبر 2025

کراچی: قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

 

ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں واپڈا کے یاسر سلطان نے 70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا، جبکہ پاکستان آرمی کے ابرار علی 67.68 میٹر کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز نوجوان ایتھلیٹس کے لیے اہم ایونٹ ہیں اور یہی گیمز پاکستان کو مستقبل کے بہترین کھلاڑی فراہم کریں گے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ انجری سے مکمل صحت یاب ہوچکا ہوں اور اب توجہ اپنے اوپر مرکوز ہے، نگاہیں اگلے اولمپک میں بھی گولڈ میڈل جیتنے پر ہیں۔ ارشد ندیم نے کہا کہ ہر ایونٹ میں مقابلے کے مطابق تھرو کیا اور ساتھ ساتھ دیگر پلیئرز کی رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے زندگی کی سب سے اہم کامیابیاں سلمان بٹ کی کوچنگ میں حاصل کیں۔