پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کا معاہدہ

news-banner

تازہ ترین - 10 دسمبر 2025

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 

وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی عزیز ڈویلپمنٹ نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کئی سالوں سے موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔

 

 انہوں نے بتایا کہ سیلابوں میں 4700 افراد جاں بحق، 17 ہزار افراد زخمی یا معذور ہوئے، اور 40 ملین افراد بے گھر ہو گئے۔

 

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیلابوں سے ہونے والا نقصان پاکستان کے جی ڈی پی کا بڑا حصہ ہے، اور دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

 

برطانیہ کی وزیر پلاننگ نے کہا کہ یو کے-پاکستان گرین کمپیکٹ ماحولیات کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس پروگرام کے تحت دونوں ممالک کو شہریوں کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔