تازہ ترین - 04 اپریل 2026
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے، نماز جنازہ کل اوکاڑہ میں ہوگی
پاکستان - 16 دسمبر 2025
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔
مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی وزیر امور کشمیر شامل ہیں۔
نماز جنازہ 17 دسمبر بروز بدھ دوپہر 2 بجے حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کی وسطی پنجاب قیادت نے مرحوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور پارٹی قیادت و کارکنان نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا پیغام دیا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہیں، جبکہ حسن مرتضی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی آخری منزل آسان فرمائے۔
میاں منظور وٹو نے 1993 میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مختلف ادوار میں پاکستان مسلم لیگ، مسلم لیگ جونیجو، مسلم لیگ جناح، مسلم لیگ ق، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، اور 2020 کے بعد دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔
دیکھیں

